سرنکوٹ//سرنکوٹ کے بفلیاز پھاگلہ منڈی سی آر ایف روڈگزشتہ کئی دہائیوں سے مکمل ہونے کی منتظر ہے جس کی وجہ سے عام لوگوں کیساتھ ساتھ مقامی ٹرانسپورٹروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے ۔مکینوں نے متعلقہ حکام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ کئی ایک مقامات پر زمین کی کٹائی تک نہیں کی جاسکی ہے جبکہ کچھ مقامات پر سڑک نا قابل استعمال ہو گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پروجیکٹوں کو مکمل کرنے کے سلسلہ میں کئی مرتبہ اعلیٰ حکام سے رجوع کیا گیا لیکن ابھی تک پروجیکٹ جوں کا توں ہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سڑک پر نالیوں کا نام و نشان ہی نہیں ہے جبکہ کئی جگہوں پر کھڈوں میں وجہ سے لوگوں کا پیدل چلنا بھی مشکل ہو گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ بارشوں کے دوران پھسلن اور دھوپ میں دھول کی وجہ سے ملحقہ علاقوں میں رہا ئش پذ یر لوگ شدید مشکلات میں مبتلا ہو گئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ نالیوں کی عدم موجودگی کی وجہ سے سڑک کا پانی ملحقہ علاقوں کی زراعی اراضی کیساتھ ساتھ رہائشی مکانات کو بھی نقصان پہنچا رہا ہے ۔مکینوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اور جموں وکشمیر انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ پروجیکٹ کو جلداز جلد مکمل کروایا جائے تاکہ ان کی پریشانی کم ہو سکے ۔