عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// جموں و کشمیر کی معروف صنعتی کمپنی خیبر سیمنٹ کو ایک بار پھر’جموں و کشمیر کا بہترین سیمنٹ برانڈ‘قرار دیا گیا ہے۔ یہ اعزاز سرینگر کے شیرِ کشمیر انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر (SKICC) میں منعقدہ جموں کشمیر بزنس کانکلیو 2026 کے دوران دیا گیا۔’کشمیر ایک نئی امید‘کے عنوان سے منعقدہ اس کانکلیو میں خطے کے ممتاز صنعت کاروں، کاروباری شخصیات اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے نمائندوں نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ تھے جنہوں نے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی کمپنیوں اور اداروں کو اعزازات سے نوازا۔خیبر سیمنٹ کی جانب سے یہ اعزاز منطور احمد میر اور وسیم احمد خان نے وصول کیا۔
وزیر اعلیٰ نے کمپنی کو بنیادی ڈھانچے کی تعمیر، صنعتی ترقی، معیاری پیداوار اور خطے کی اقتصادی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرنے پر یہ ایوارڈ پیش کیا۔خیبر سیمنٹ کئی دہائیوں سے جموں و کشمیر میں تعمیراتی شعبے کا ایک معتبر نام رہا ہے۔ کمپنی نے اعلی معیار، پائیداری اور صارفین کے اعتماد کی بنیاد پر اپنی منفرد شناخت قائم کی ہے۔ خطے میں متعدد اہم تعمیراتی منصوبوں میں خیبر سیمنٹ کی مصنوعات استعمال کی گئی ہیں، جس سے کمپنی کی ساکھ مزید مضبوط ہوئی ہے۔کمپنی نے صرف صنعتی شعبے تک خود کو محدود نہیں رکھا بلکہ تعلیم، صحت، کھیلوں کے فروغ، نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور سماجی ترقی کے مختلف منصوبوں میں بھی فعال کردار ادا کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ خیبر سیمنٹ کو خطے کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں ایک اہم شراکت دار تصور کیا جاتا ہے۔اس موقع پر خیبر سیمنٹ کے ڈائریکٹر کارپوریٹ اینڈ اسٹریٹیجی عمر ترامبو نے کہا کہ یہ اعزاز پوری خیبر فیملی کے لیے باعثِ فخر ہے اور عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی مستقبل میں بھی جدید ٹیکنالوجی، معیار اور صنعتی ترقی کے ذریعے جموں و کشمیر کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار جاری رکھے گی۔ہیڈ کمرشل، لیگل اینڈ ریگولیٹری افیئرز منطور احمد میر نے کہا کہ یہ کامیابی کمپنی کے ملازمین، صارفین، شراکت داروں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشترکہ محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خیبر سیمنٹ آئندہ بھی خطے کی خوشحالی اور ترقی کے لیے اپنی خدمات جاری رکھے گی۔اس اعزاز نے ایک بار پھر خیبر سیمنٹ کی قیادت، معیار اور عوامی اعتماد کو مستحکم کرتے ہوئے اسے جموں و کشمیر کے صفِ اول کے صنعتی اداروں میں شامل کر دیا ہے۔