مہور//ضلع ریاسی کے بالائی علاقوں میں گزشتہ روز برفباری اور میدانی علاقوں میں بارش ہوئی جس کے بعد مہور تا جموں سڑک کو بحال کر دیا گیا اور مہور تا گول سڑک ڈگن ٹاپ کے مقام پر بند ہے اور مہور تا گلابڑھ سڑک برف کی وجہ سے بگہ سے پیچھے الگ الگ مقامات پر بند ہے اس کے علاوہ مہور تا راجوری سڑک بھی آخری خبریں ملنے تک بند تھی۔یاد رہے گزشتہ روز ریاسی کے بالائی علاقوں میں برفباری اور میدانی علاقوں میں بارش ہوئی۔ گلابگڑھ علاقہ میں 2 سے3 فٹ برف ریکارڈ کی گئی کئی ایک مقامات پر تین فٹ سے زیادہ برف ریکارڈ کی گئی۔دو روز سے سب ڈویژن مہور میں بجلی بھی بند ہے۔مقامی آبادی نے انتظامیہ سے مانگ کی ہے سڑکوں کو جلد سے جلد بحال کیا جائے اور بجلی کو بھی بحال کیا جائے۔