کشتواڑ//اگرچہ مرگن سڑک پر گاڑیوں کی آمدرفت کیلئے بحال کردی گئی اور سینکڑوں مسافر و مال بردار گاڑیاں واڑون سامان لیکر پہنچ گئیں تاہم مڑواہ کو سب ڈویژن واڑون سے جوڑنے والی سڑک ہنوز بند ہے جسکے سبب مڑواہ کی عوام سخت مشکلات سے دوچار ہورہی ہے۔کشمیر عظمیٰ کو ملی تفصیلات کے مطابق پورانا پل کے قریب بڑا برفانی تودہ گرآنے کے سبب سڑک بند پڑی ہے جسکوہٹانے کیلئے کوئی انتظام نہیں کیا جارہا ہے جسکے سبب علاقہ میں اشیائے خوردنی، دودھ، گوشت، ادویات و دیگر چیزوں کی قلت پیدا ہوگئی ہے جبکہ ماہ رمضان کے متبرک مہینے میں عوام ہر چیز کو ترس ررہی ہے۔مقامی لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر سے اپیل کی ہے کہ وہ متعلقہ محکمہ کو ہدایت جاری کرکے اس سڑک کو جلد آمدورفت کے قابل بنوائیں تاکہ عوام کو مزید مشکلات سے دوچار نہ ہوناپڑے۔