ظفر اقبال
اوڑی// بونیار میں حالیہ برفباری کی وجہ سے 16رہاشی مکانات،ایک مسجد،ایک نجی سکول کے علاوہ کئی گائوخانوں اور ٹین شیڈوں کو نقصان پہنچا ہے۔ناورنڈہ اوڑی کل درخت گرنے سے مسجد شریف کو نقصان پہنچا ہے۔نامبلہ میں ایک نجی سکول کو نقصان پہنچا ہے جبکہ نلوسہ بونیار، ہلر ہرنیاں، مہورہ، بگنہ نورکھا، بٹنگی، بجہامہ، نامبلہ، گھر کوٹ میں 16رہاشی مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔حکام کے مطابق ابتدائی رپورٹ کے مطابق اس میں اضافہ بھی متوقع ہے۔ فیلڈ ایجنسی اس پر کام کر رہی ہے مکمل ہونے کے بعد ہی مزید بتایا جا سکتا ہے۔اس کے علاوہ متعدد علاقوں کی سڑکیں بند ہیں اور بجلی سپلائی بھی متاثر ہے۔اس دوران بارہمولہ اوڑی شاہراہ پسیاں گر آنے کی وجہ سے ہفتہ کوکئی گھنٹوں تک بند رہی ۔