یو این آئی
برازیل// برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں زبردست سیلاب کی وجہ سے کم از کم تین لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور 12 دیگر لاپتہ ہیں۔ریو گرانڈے ڈو سل میں کم از کم 16 میونسپلٹیز جمعہ کے روز سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر ہوئیں۔ مقامی حکام نے بتایا کہ سیلاب کی وجہ سے تین افراد ہلاک اور 12دیگر لاپتہ ہیں۔ ریو گرانڈے ڈو سل میں میں تقریباً 350,000 گھر اور کاروبار بجلی کے بغیر ہیں اور متعدد میونسپلٹیوں نے ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے ۔ ساتھ ہی 20سے زیادہ اسکول کی کلاسیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔