عارف بلوچ
اننت ناگ//جموں و کشمیر بی جے پی کے جنرل سیکریٹری (تنظیم)اشوک کول نے اننت ناگ میونسپل پارک میں ایک عوامی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت عوام کے ساتھ کھڑی ہے جبکہ این سی حکومت اپنے وعدوں کو عملانے میںناکام رہی ہے۔کول نے کہا کہ مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر کے لیے 1430 کروڑ روپے کی آفتی امداد فراہم کی ہے، جو متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے ہے اور یہ مودی سرکار کی حساسیت اور عزم کو ظاہر کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ پیش کردہ مرکزی بجٹ عوام دوست اور ترقیاتی ہے جبکہ این سی حکومت کا بجٹ خالی، بے سمت اور بے روزگاری کے حل سے خالی ہے۔بعد ازاں اشوک کول نے بی جے پی کے ضلعی دفتر میں تنظیمی اجلاس سے بھی خطاب کیا، جہاں انہوں نے کارکنوں سے نظم و ضبط، اتحاد اور عوامی خدمت کی تاکید کی۔