فیاض بخاری
بارہمولہ // کنڈی رہمولہ کے کئی دیہات میں بجلی کی آنکھ مچولی مسلسل جاری ہے جس کے نتیجے میں عوام کو کافی مشکلات درپیش ہیں اور لوگوں میں محکمہ بجلی کے خلاف زبردست غم و غصہ پایا جارہا ہے ۔ نلسر ، وانسرن ، تاری پورہ ، لریڈورہ ، تولہ دجی، آڈورہ ، نملن ، کاوہار کے دیہات کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں بجلی کی ابتر صورتحال اس قدر ہے کہ 24گھنٹوں میں سے صارفین کو مشکل سے ہی چندگھنٹے بجلی کی سپلائی فراہم کی جاتی ہے جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ صارفین کو بجلی کی عدم دستیابی کے حوالے کس طرح تکلیف دہ صورتحال سے گزرنا پڑرہاہے۔لوگوں کے بقول ہر روز شام کو بجلی کٹوتی کی جاتی ہے جس کے نتیجہ میں ان علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کو چلہ کلان کی اس سخت سردیوں کے ان ایام میں شدید تکالیف کا سامنا کرنا پڑ رہاہے اور لوگ باقاعدگی کے ساتھ بجلی فیس بھی ادا کر رہے ہیں لیکن اس کے باوجود بلا وجہ بجلی سپلائی میں کٹوتی کی جاتی ہے۔ صارفین کے مطابق اگر چہ انہوں نے کئی مرتبہ متعلقہ محکمہ کو مطلع کیا تھا تاہم وہ ٹس سے مس نہیں ہورہے ہیں۔ا ن کا کہناتھا کہ سردیوں کے شدید ترین ایام کے دوران برقی سپلائی منقطع رہنے سے نہ صرف عوام کو بلکہ کاروباری طبقوں سے لوگوں کو بھی شدید ترین مشکلات کا سامنا ہے۔صارفین نے متعلقہ محکمہ کے اعلیٰ حکام اور ایل جی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان علاقوں میں فوری طور بجلی سپلائی میں بہتری لایا جائے تاکہ عوام کو درپیش مشکلات سے راحت مل سکے۔