بارہمولہ/فیاض بخاری/ بجلی ٹرانسفارمر میں خرابی کی وجہ سے پہلی ہرن بارہمولہ دیہات گزشتہ پانچ روز سے گھپ اندھیرے میں ہے ،جس کے نتیجے میں مقامی لوگوں کو سخت مشکلات درپیش ہیں ۔مقامی لوگوں کے مطابق اگر چہ پانچ روز قبل اس دیہات کا 250 کے وی بجلی ٹرانسفارمر خراب ہوا تھا لیکن بدقسمتی سے ابھی تک اِسے ٹھیک نہیں کیا گیا ہے اور نا ہی اِسے ورکشاب لیجایا گیا ،جس کی وجہ سے مذکورہ گائوں کے 60 کنبے گھُپ اندھیرے میں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہاں لوگوںکے ساتھ ساتھ طلاب کو بھی کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ اگر چہ لوگوں نے کئی مرتبہ اس معاملے کو لیکر متعلقہ محکمہ کے ملازمین کو مطلع کیا تھا تاہم اس کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔مقامی لوگوں نے سرکار اور متعلقہ محکمہ کے ا علیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ گائوں میںایک موزون اور مناسب ٹرانسفارمر نصب کیا جائے تاکہ لوگوں کے مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔