جموں//باہوفورٹ ڈیولپمنٹ کمیٹی نے باوے والی ماتامندرکی دیکھ ریکھ کیلئے شرائن بورڈ کے قیام کامطالبہ کیاہے۔اس سلسلے میں کمیٹی کے صدرراجیوچاڑک نے میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہاکہ باوے والی ماتامندرکیلئے شرائن بورڈکے قیام کی جدوجہد 1997 سے چلائی جارہی ہے اوراب تب متعدددھرنے ،احتجاج ،پریس کانفرنسیں اوربیانات جاری کئے ہیں لیکن ابھی تک مانگ کوپورانہیں کیاگیاہے ۔انہوں نے کہاکہ خاص کنبے (پجاری کے کنبہ )کے مفادات کی خاطر اس مانگ کوسازش کاشکاربنایاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ گذشتہ برسوں میں حکومت کی غیرسنجیدگی کی وجہ سے مندرکی دولت کولوٹاگیاہے ۔انہوں نے ڈویژنل کمشنر جموں ،ڈپٹی کمشنرجموں جنھوں نے شرائن بل بنایاہے سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہماری جائزمانگ کومنظوری دی جائے۔انہوں نے کہاکہ ریاستی گورنرستیہ پال ملک سے عوامی مفادکی اس مانگ کوپوراکرنے کیلئے فوری مداخلت پرزوردیا۔چاڑک نے کہاکہ باوے والی ماتامندرکیلئے شرائن بورڈکے قیام سے یہاں مذہبی سیاحت کوفروغ ملے گا۔ایشانت گپتا،ترجمان باہوفورٹ ڈیولپمنٹ کمیٹی نے کہاکہ ہم نے اس مانگ کوپوراکرانے کیلئے مہم شروع کررکھی ہے۔انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ مانگ کوفوری طورپرتسلیم کیاجائے۔راگھومہاجن جنرل سیکریٹری ،تنظیم نے انتباہ دیاکہ اگرمانگ ایک ہفتے کے اندرپوری نہ کی گئی توہم احتجاج کریں گے جس کیلئے حکومت ذمہ دارہوگی۔اس موقعہ پر راگھومہاجن، ایشانت گپتا، ایشانت مہاجن،راہل کمار،انجینئردرشن کمار،گلشن کمار، گلشن ہکل، سمرن گپتا،رگھونندن چاڑک وغیرہ بھی موجودتھے۔