بانہال// ایمرجنسی ہسپتال بانہال میں ایک خاتون نے تین بیٹیوں کو جنم دیا ہے اور تینوں بچیاں روبہ صحت ہیں۔ زچہ خاتون کی شناخت نسیمہ بیگم ساکنہ تحصیل کھڑی کے طور کی گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ خاتون کے جسم میں خون کی کمی ہے اور وہ ڈاکٹروں کے زیرِ علاج ہے۔ کمیونٹی ہیلتھ سینٹر یا ایمرجنسی ہسپتال بانہال کے زرائع نے بتایا کہ یہ ڈیلیوری ڈاکٹر شبیر احمد گائنیکالوجسٹ کی زیر نگرانی نارمل طریقے سے عمل میں لائی گئی ہے اور غالبا یہ پہلا موقع ہوگا جب تین بچوں کی ڈیلیوری بغیر آپریشن کے بغیر قدرتی طور ہوئی ہے۔