بانہال// بانہال میں نیشنل کانفرنس کی جانب سے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا ،جس میں پی ڈی پی اور کانگریس کے نوجوان کارکنوں نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیارکی ہے۔ان نوجوان کارکنوں نے کہا کہ این سی ہی ایک ایسی پارٹی ہے جو ریاست کی سا لمیت کو برقرار رکھ سکتی ہے اور ریاست کے تینوں خطوں کی یکسان ترقی یقینی بناسکتی ہے۔ انہوں نے پارٹی کے پروگراموں اور پالسیوں پر اپنا اعتماد کا اظہار کیا ہے۔نئے کارکنوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے پارٹی کے ضلع صدر سجاد شاہین نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے ہمیشہ سے ہی نوجوانوں ریاست کی سیاسی پالیسی اور اقتصادی ۔سیاسی تقدیر سناورنے میں ایک پلیٹ فارم مہیا کیا ہے۔ اس موقعہ پر انہوں نے اپنے خطاب میںکہا کہ ریاست ایک مشکل ترین دور سے گُذر رہی ہے کیونکہ پی ڈی پی ۔بی جے پی نہ صرف حکومت کرنے میں ناکام رہی ہے بلکہ مخلوط سرکار ریاست کی ترقی پر ورک لگانے میں بھی ذمہ وار ہے، جو سابقہ سرکار نے سابقہ وزیر اعلی عمر عبداللہ کی قیادت میں شروع کی تھیں۔انہوں نے نئے کارکنوں کا پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر انہیں مبارک باد دی اور کہا کہ اس سے پارٹی زمینی سطح پر مزید مستحکم ہوگی، جس سے پارٹی تمام ترقیاتی چلینجوں اور سیاسی محاذوں پر اپنا کردار ادا کر سکے گی، تاکہ ریاست میں امن و امان دوبارہ بحال ہو ۔نیشنل کانفرنس میں شرکت کرنے والوںمیں عبدل منہاس، محمد عمران کٹوچ، امتیاز احمد کٹوچ، عرفان صدیقی کٹوچ، سجاد حُسین نائیک، شبیر احمد بالی، محمد اسحاق کٹوچ، محمد اقبال کٹوچ اور عرفان بہار کٹوچ شامل ہیں،جن کا تعلق حلقہ بانہال کے پوگل علاقہ سے ہے۔