بانہال // جموں سرینگر شاہراہ پر قصبہ بانہال کے گنڈ عدلکوٹ علاقے میں ایک ٹاٹا سومو اور ایک منی بس کے درمیان امنے سامنے کی ٹکر میں دس مسافر زخمی ہوئے ہیں تاہم بانہال ہسپتال منتقل کئے گئے تمام زخمیوں کی حالت بہتر بتائی جاتی اور دو کو چھوڑ کر باقیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ مگرکوٹ سے بانہال کی طرف آنے والی یہ ٹاٹا سومو نمبرJK19 1721 قصبہ بانہال کے نزدیک گنڈ عدلکوٹ کے مقام شاہراہ پر مخالف مست میں بانہال سے رام بن جانے والی منی بس نمبرJK06 1107 ٹکرائی جس کی وجہ سے ٹاٹا سومو میں سوار سوار دس مسافر زخمی ہوئے ۔ زخمیوں کو فوری طور پر پولیس اور بانہال والنٹیئرس کے رضاکاروں کی مدد سے ایمرجنسی ہسپتال بانہال پہنچایا گیا۔ جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد بیشتر مسافروں کی چھٹی کی گئی جبکہ دو مسافروں کو مزید علاج کیلئے ہسپتال میں روکا گیا ہے ۔ ہسپتال انتظامیہ نے زخمیوں کی شناخت ڈرائیور محمد یاسین ولد سیف الدین ساکنہ امکوٹ بانہال ، مشکور احمد ولد احمد اللہ ساکنہ کھاروان، نیل۔ سائرہ بانو دختر محمد یاسین ساکنہ نیل ، محمد شفیح ولد عبدالغنی ساکنہ امکوٹ، جسونت سنگھ ولد رام سنگھ ساکنہ راجگڑھ رام بن ، محمد حنیف ولد گلاب الدین ساکنہ راجوری ، سبرین بانو دختر شکیل احمد ساکنہ رام بن۔ محمد شفیع ولد عبدالعزیز ساکنہ چندرکوٹ، رشید احمد ولد بشیر احمد ساکنہ شیر بی بی ، اور عبدالقیوم ولد محمد ابراہیم ساکنہ چملواس بانہال کے طور کی گئی ہے۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔