بانہال // بانہال سے تعلق رکھنے والا ایک عازمِ مدینہ میںایک حادثے کے دوران لقمہ اجل بن گیا۔اْن کی تدفین مزار جنت البقی میں بدھ کی سہ پہر بعد انجام دی گئی۔ شمس الدین وانی ساکن بنکوٹ بانہال 24 جولائی کو بانہال سے اپنی اہلیہ و دیگر حجاج کے ہمراہ 25 جولائی کو سرینگر سے جدہ کیلئے روانہ ہوئے تھے ۔شمس الدین وانی منگل اور بدھ کی رات نماز عشا کی ادائیگی کے بعد مسجد نبوی کے قریب ایک تیز رفتار گاڑی کی زد میںآکرشدید زخمی ہوئے اور انہیں فوری طور پر قریبی انصار ہسپتال مدینہ منتقل کیا گیا جہاںوہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔ حادثے میں ملوث ڈرائیور کو مقامی پولیس نے گرفتار کیا ہے اور اس سلسلے میں ایک کیس بھی درج کیا گیا ہے۔