بانہال // جموں سرینگر شاہراہ پر جمعہ کے روز وادی کشمیر سے مسافر گاڑیوں کو جموں کی طرف جانے کی اجازت تھی اور ادہمپور میں درماندہ مال گاڑیاں بھی وادی کشمیر کی طرف آئیں۔ جمعہ دوپہر بعد سے بانہال میں بارشوں کا سلسلہ شام تک وقفے وقفے سے جاری تھا تاہم شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحرکت معمولی ٹریفک جام کے بیچ جاری تھی۔