رام بن ،کشتواڑ//مرکزی پولیس فورس یعنی سی آرپی ایف کی جانب سے بانہال رام بن اورکشتواڑمیں مفت طبی کیمپ لگائے گئے ،جہاں سینکڑوںلوگوںکومفت علاج ومعالجہ اورادویات فراہم کی گئیں۔ ضلع رام بن کے بانہال علاقہ میں بدھ کے روزسی آر پی ایف کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کیمپ میں لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔اس موقع پر سی آر پی ایف کے اعلی افسران بھی موجود تھے۔مفت طبی کیمپ کا انعقادان کے علاوہ بی ایم ائو بانہال رابعہ خان بھی موجود تھیں ۔اسی طرح ضلع کشتواڑ کے شالیمار علاقہ میں بھی سی آر پی ایف کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس دوران تریگام شالیمار، مالی پیٹھ سے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔اس موقع پر کمانڈنگ آفیسر سی آر پی ایف سریش کمار نے لوگوں میں مفت دوائیاں تقسیم کیں اور کھانے کا انتظام کیا۔