بانہال // سب ڈویژن بانہال میں بجلی کی ترسیلی لائنوں میں فالٹ آجانے کے نتیجے میں بانہال، کھڑی رامسو اور اکڑال پوگل پرستان کی چار تحصیلوں میں بجلی کی سپلائی جمعہ کی شام تک مسلسل متاثر ہے ۔محکمہ بجلی کا کہنا ہے کہ ٹھٹھاڑ گرڈ سٹیشن کے پاس 132 کلو واٹ کی ٹرانسمیشن لائین میں فالٹ آیا تھا اور جمعرات رات دیر تک کچھ علاقوں میں بجلی بحال کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا جمعہ کو بھی بجلی کی بحالی کا کام مسلسل بارشوں کے باوجود جاری ہے اور امید ہے کہ جمعہ شام تک بجلی بحال کی جائے گی۔