بانڈی پورہ//بانڈی پورہ کے اطراف واکناف میں پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی پر لوگ سراپا احتجاج ہیں ۔آلوسہ ،بینلی پورہ، چھانہ محلہ، گامرو، قویل ،بانیاری، سمبل ونگی پورہ ،شلوت ،سملر، اجس وغیرہ میں پینے کے پانی کی سپلائی لائینیں بیکار پڑی ہیں اور لوگ پانی کی بوندبوند کو ترستے ہیں۔ لوگوں نے بتایا ہے کہ سمبل کے جل شکتی ایگزیکٹیو انجینئر اور بانڈی پورہ جل شکتی کے ایگزیکٹیو انجینئر اور جل شکتی سے وابستہ دیگر افسران وملازمین سے باربار رجوع کرنے کے باوجود پانی سپلائی بحال کرنے کیلئے کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔ لوگ جل شکتی محکمہ کی تساہل پسندی کے چکی میں بری طرح سے پس رہے ہیں ۔مقامی لوگوں نے لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کی ہے کہ بانڈی پورہ جل شکتی محکمہ میں سدھار لاکر پانی سپلائی بحال کروائے۔