بانڈی پورہ//گرورہ بانڈی پورہ میں ایک خاتون ٹریکٹر کی زد میں آکرہلاک ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ 32برس کی خاتون شکیلہ بیگم زوجہ امتیاز احمد میر سنیچر کی شام کو تیز رفتار ٹریکٹر کی زد میں آکر شدید زخمی ہوئی ، اگرچہ اُسے زخمی حالت میں ضلع ہسپتال پہنچایا گیا لیکن ڈاکٹروں کے اُس کو بچانے کی کوششوں کے باوجودوہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسی۔ پولیس نے کیس درج کر کے قانونی لوازمات پورا کرنے کے بعد لاش کووارثین کے حوالے کیا۔