یواین آئی
لاہور/کراچی کنگز کے خلاف مبینہ بال ٹیمپرنگ پر دو میچز کی پابندی کا سامنا کرنے والے لاہور قلندرز کے بلے باز فخر زمان نے پابندی کے خلاف اپیل دائر کر دی ہے ۔ ذرائع کے مطابق فخر زمان نے پاکستان سپر لیگ کی ٹیکنیکل کمیٹی کو باضابطہ اپیل جمع کرا دی ہے ۔واضح رہے کہ فخر زمان کو بال کی حالت تبدیل کرنے کے الزام میں دو میچز کے لیے معطل کیا گیا تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق فخر زمان کو بال ٹیمپرنگ سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سزا دی گئی اور ان پر دو میچز کی پابندی عائد کی گئی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اب ٹیکنیکل کمیٹی فخر زمان کی اپیل کا جائزہ لے کر حتمی فیصلہ کرے گی۔