منجاکوٹ //ایم ایل سی وبود ھ گپتا نے بال آشرم منجاکوٹ میں بچوں کے ساتھ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کا جنم دن منایا اور ان میں اشیاء بھی تقسیم کیں۔گپتا نے اس موقعہ پر آفیسران کو ہدایت دی کہ ان بچوں کی پڑھائی اور دیگر تمام سہولیات میں کوئی بھی کوتاہی نہ برتی جائے اوران کے مطالبات پورے کئے جائیں۔ایم ایل سی نے اس دوران طلباء سے کھانے پینے کی سہولیات کے بارے میںبھی دریافت کیا ۔تقریب کے دوران انہوں نے بچوں میں مٹھائیاں، کاپیاں اور کھیل کود کی اشیاء تقسیم کیں۔مقامی انتظامیہ اور طلباء نے گپتا کاشکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی اسی طرح سے امدادی سرگرمیاں انجام دیتے رہیںگے ۔اس موقعہ پر ایس ایچ او منجاکوٹ اعجاز حیدر،بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈرطالب حسین،بلاک صدر منجاکوٹ سپروائزر محمد یوسف وغیرہ بھی موجود تھے ۔