یو این آئی
سڈنی/پاکستان کے اسٹار بلے باز بابراعظم نے کہا ہے کہ اسٹیو اسمتھ دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ میں بگ بیش لیگ میں آسٹریلیائی بیٹر اسٹیو اسمتھ کے ساتھ کھیلنے کے لئے پُرجوش ہیں۔ آسٹریلیائی لیگ میں بابر اعظم اور اسٹیو اسمتھ سڈنی سکسرز کا حصہ ہیں۔اس موقع پر پاکستانی بلے باز نے کہا کہ اسٹیو اسمتھ دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسٹیو اسمتھ نے مجھے ہمیشہ اچھے مشورے دیے ہیں، ہم دونوں ایک ساتھ کھیلتے ہیں تو پھر اچھی چیزیں اور یادیں ہوں گی۔