سرنکوٹ//سرنکوٹ میں قائم کر دہ بابا نظام ہائی سکول کو ہائر سکینڈری کا درجہ ملنے کے بعد ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔سبکدوش لیکچر و وائس پرنسپل بابا نظام پبلک سکول جنت حسین شاہ کی قیادت میں منعقدہ اجلاس میںمیں چیئر مین سکول ایاز کالس ،پرنسپل سکول موسن وسیم سنیئر ٹیچر ادریس قریشی کے علاوہ معززین و اساتذہ نے بھی شرکت کی ۔غور طلب ہے کہ مذکورہ سکول 2003میں بطور پرائمری سکول قائم ہو تھا جس کے بعد 2005میں مڈل جبکہ 2014میں ہائی سکول کا درجہ دیا گیا تھا ۔اس کے بعد سکول میں معیاری تعلیمی نظام و بنیادی سہولیات کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے 2021میں اس کو ہائر سکینڈری سکول کا درجہ دے دیا ہے ۔سکول منتظمین نے بتایا کہ سکول میں کیمروں کو نصب کرنے کیساتھ ساتھ کتب خانہ کیساتھ ساتھ دیگر بنیادی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں جبکہ کووڈ کے چلتے سکول میں سنیٹائز بھی کیا جارہا ہے جبکہ صفائی ستھرائی کے علاوہ بچوں کیلئے گاڑیوں کا بھی بندوبست کیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سکول میں اعلیٰ تعلیم یافتہ ملازمین تعینات کئے گئے ہیں ۔مقررین نے سکول کا درجہ بڑھا کر ہائر سکینڈری کئے جانے پر چیئر مین و منتظمین کو مبارکباد بھی پیش کی ۔