گاندربل//اینٹی کورپشن بیورو نے گاندربل میں ایک پٹواری کو رشت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔یہ پھلے 3روز کے دوران اس طرح کی تیسری کارروائی ہے۔ بیورو کوایک تحریری شکایت موصول ہوئی تھی کہ گاندربل کے واکورہ حلقے کا پٹواری اعجاز احمد بٹ بٹہ پورہ ڈب میں موجود اراضی کے ٹکڑے کے کاغذات بنانے کے عوض 20 ہزار کی رشوت کا تقاضا کررہا ہے لیکن معاملہ 15 ہزار میں طے ہوگیا ہے۔چنانچہ شکایت موصول ہونے پر اینٹی کرپشن بیورو نے کیس زیر نمبر 28/2021 سیکشن 7 پریوینشن آف کرپشن ایکٹ ، 1988 کے تحت پولیس اسٹیشن اینٹی کرپشن بیورو سرینگر میں درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گی۔تفتیش کے دوران ایک ٹیم تشکیل دی گئی۔جنہوں نے کامیاب جال بچھایا اور حلقہ پٹواری اعجاز احمد بٹ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرتے ہوئے 15 ہزار کی رقم بھی برآمد کی گئی۔