عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//جموں و کشمیر کے انسداد بدعنوانی بیورو نے جمعہ کو سرینگر میں ایک ہیڈ کانسٹیبل کو مبینہ طور پر رشوت طلبی اور قبول کرنے کے الزام میں گرفتار کیا۔ملزم، جس کی شناخت پرویز احمد کے طور پر کی گئی ہے، ایک مقامی باشندے کی شکایت پر اے سی بی کی طرف سے بچھائی گئی کارروائی کے دوران پکڑا گیا۔ شکایت میں الزام لگایا گیا تھا کہ پولیس اہلکار ایک سرکاری معاملے کے سلسلے میں غیر قانونی مراعات حاصل کرنے کا خوہشمند ہے۔شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے، اے سی بی کی ٹیم نے بٹہ مالو علاقے میں ایک جال بچھا کر ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جبکہ مبینہ طور پر 5,000 روپے نقد کے ساتھ ساتھ 35,000 روپے کا چیک بھی ضبط کیا۔ انہوں نے بتایا کہ رشوت کی رقم آزاد گواہ کی موجودگی میں موقع پر برآمد کی گئی۔انسداد بدعنوانی ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اور کیس کے مکمل حالات جاننے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔