آئیووا: امریکی نوجوان نے ایک خاص انداز سے ایک منٹ میں 1140 تالیاں بجا کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ انہوں نے اتنی تیزی سے تالیاں بجائی ہیں کہ وہ تھرتھراتی ہوئی تالیاں محسوس ہوئیں۔گنیز بک ا?ف ورلڈ ریکارڈ نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک منٹ میں سب سے زیادہ تالیاں پیٹنے کا غیرمعمولی ریکارڈ ہے۔ یہ ہنر 20 سالہ ڈالٹن میئر کو ا?تا ہے جنہوں نے سب سے تیز تالی بجانے والے ایک شخص کینٹ فرینچ کی ویڈیو دیکھ کر خود بھی اس کی مشق شروع کی۔ یہاں تک کہ وہ اب بہت تیزی سے تالیاں بجاتے ہیں۔ڈالٹن میئر نے بتایا کہ یہ تکنیک کلائی سے تالی بجانے والا طریقہ ہے جس کے وہ ماہرہیں۔ اس طریقے میں ہاتھوں کو قریب لاکر کلائیوں کے زور سے انگلیوں سے تالی بجائی جاتی ہے اور تیز تالی والے یہی طریقہ استعمال کرتے ہیں۔اس سے قبل ایلی بشپ نامی شخص نے ایک منٹ میں 1103 تالیں بجائی تھیں جس کے بعد ڈالٹن نے حال ہی میں اس کا ریکارڈ توڑا ہے۔