عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی مرکزی وزارت نے 18 دسمبر 2025 سے جموں و کشمیر میں ایڈیشنل پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ (اے پی سی سی ایف)کی تین عارضی طور پر شامل کی گئی پوسٹوں کو ختم کر دیا ہے۔مرکزی وزارت ماحولیات کی طرف سے جاری ایک آرڈر میں کہا گیا ہے کہ جوائنٹ کیڈر اتھارٹی کی سفارشات کے تناظر میں جموں و کشمیر میں عارضی طور پر شامل کئے گئے تین عہدوں کو ختم کردیا جاتا ہے۔
یہ تین عارضی عہدے 18دسمبر 2020کو2سال کی مدت کیلئے قائم کئے گئے تھے ۔ لیکن 2022کو انکی مدت میں مزید دو سال کی توسیع کی گئی اور انکی معیاد 18دسمبر 2024کو ختم ہونے والی تھی لیکن اس موقعہ پر ان میں مزید ایک سال کی توسیع کی گئی تھی۔18دسمبر 2025کو 5سال کی مدت تک یہ عہدے رہنے کے بعد اب ان میں کوئی توسیع نہیں کی گئی ہے اور تینوں عارضی عہدوں کو ختم کردیا گیا ہے۔