بانہال //نیشنل کانفرنس کے لیڈر اور ضلع صدر رام بن سجاد شاہین نے بانہال اسمبلی حلقہ کے دور افتادہ علاقوں میں سڑکوں کی خستہ حالی، پانی اور بجلی کی ناقص سپلائی پر تشویش کا اظہارکیا ہے۔ بانہال کے نیل اور کھڑی علاقوں کے دو روزہ طویل دورہ کے دوران لوگوں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہوں نے سابق پی ڈی پی اور بی جے پی سرکار کی جانب سے حلقہ کو فراموش کرنے پر تشویش کا اظہار کیا۔انہوںنے تباہ شدہ ٹرانسفارمر کی فوری مرمت اور بجلی بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔اپنے دورہ کے دوران انہوں نے بٹو، گگونی، بارموجی، نیل، ارپنچالہ، اہما ، ٹرانہ دیہات کا بھی دورہ کیا۔ اس دوران لوگوں نے تبادلہ خیال کے دوران پانی کی قلت کا مسئلہ اُٹھایا ۔انہوں نے چملواس سے نیل تک کی سڑک کی خستہ حالی پر تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے ہیوگن۔نیل روڈ اور سیران ۔سراچی سڑک میں در پیش روکاوٹوں کو نہ ہٹانے پر سابق سرکار کی مذمت کی۔انہوں نے انتظامیہ کی توجہ محکمہ تعلیم اور صحت کی خامیوں کی جانب مبذول کرتے ہوئے تمام خالی اسامیوں کو فوری طور پُرکرنے کا مطالبہ کیا۔ضلع نائب صدر محمد صادق نائیک ، بلاک صدور غلام رسول ڈینگ، محمد خلیل سوہیل، محمد اشرف نائیک، بلاک نائب صدور حاجی محمد یاسین ڈینگ، چودھری غلام حُسین، محمد انور نائیک، منظور احمد شیخ، سابق سرپنچ عبدالقیوم ، پرویز احمد ڈینگ،یوتھ لیڈراں ایڈوکیٹ سمیع اللہ ڈینگ، شبیر احمدنائیک، محمد اشرف کوکا ،محمد رفیق، بہار احمد نائیک، حلقہ صدر محمد ممتاز ملک، عبدالرحمان پاڈیہار ،مشتاق پاڈیہار بھی انکے ہمراہ تھے۔