عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی//جے ایس ڈبلیو ایم جی موٹر انڈیا نے الیکٹرک گاڑیوں کے شعبے میں ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے انڈسٹری کا پہلا توسیعی پروگرام متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت صارفین کو اب 3 سے 5 سال تک کی مدت کیلئے گاڑی کی ضمانتی ری سیل ویلیو فراہم کی جائے گی۔اس اقدام کے ساتھ جے ایس ڈبلیو ایم جی موٹر انڈیا بھارت کی پہلی کار ساز کمپنی بن گئی ہے جو الیکٹرک گاڑیوں کیلئے 5سال تک کی ری سیل سہولت دے رہی ہے۔ اس پروگرام کے تحت ایم جی ای وی صارفین اپنی منتخب کردہ مدت کے اختتام پر 40سے 60فیصد تک کی ضمانتی ری سیل ویلیو حاصل کر سکیں گے، جس سے ای وی کی ملکیت مزید محفوظ اور پر اعتماد بن جاتی ہے۔یہ اپنی نوعیت کا منفرد پروگرام ہے جو نہ صرف پرائیویٹ بلکہ کمرشل ایم جی زیڈ ایس ای وی صارفین کو بھی کور کرتا ہے۔ ملک میں پہلی بار کمرشل ای وی مالکان کو بھی 3سال یا 60 ہزار کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیوں پر ری سیل ویلیو کے فوائد حاصل ہوں گے۔ اہم بات یہ ہے کہ یہ پروگرام کسی بھی لون یا فنانس اسکیم سے آزاد ہے۔