ڈوڈہ//لوگوں کے مسائل اور مشکلات کا ازالہ اْن کے گھروں کی دہلیز پر کرنے کے مقصد سے ایم ایل اے ڈوڈہ شکتی راج پریہار نے پنچائت اْدھیان پور کے ڈلیوگ گاؤں میں عوامی شکایت ازالہ کیمپ کا انعقاد کیا جس میں مقامی لوگوں کی بھاری تعداد نے شرکت کر کے اپنے اپنے مسائل سے ایم ایل کو آگاہ کیا۔ایم ایل نے اجتماعی اور انفرادی طور اْبھارے گئے مسائل اور مطالبات کو بغورسْنا اور کچھ سے متعلق موقع پر ہی متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں اور کچھ سے متعلق یقین دلایا کہ اْن کا ازالہ ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے گا۔اس موقع پر شکتی راج پریہار نے کہا کہ بی جے پی اور پی ڈی پی مخلوط سرکار ریاست کی فلاح بہبود اور تمدن کو برقرار رکھنے کی ضامن ہے۔اْنہوں نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی سیاست سے بالاتر ہو کر مختلف ترقیاتی پروجیکٹ میں یکجا ہوکر اِن کاموں کو زمینی سطح پر لاگؤ کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں جو عوامی مفاد کی ترقی کے کام ہوں اْن میں بڑھ چڑھ کر شراکت داری نبھائیں چونکہ پروجیکٹوں کی مقرر ہ وقت پر مکمل تعمیر عوام کے تعاون کے بغیر ممکن نہ ہے۔پریہار نے عوامی دربار میں ابھارے گئے مسائل پر بولتے ہوئے کہا کہ اِن تمام مسائل مطالبات کا جد از جلد ازالہ کیا جائے گا اْنہوں نے متعلقہ حکام ایجنسیوں کو ترقیاتی کاموں کو وقت مقرر پر مکمل کرنے کی تاکید کی اور اسکولوں میں تدریسی عملہ کی قلّت کا جائزہ لینے کے لئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن پلانگ آفسیر ڈوڈہ کو ہدایات دی۔س موقع پر اْن کے ہمراہ اے ڈی سی ڈوڈہ پاون پریہار، ڈی ایف او ڈوڈہ، سی پی او ڈوڈہ، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر، ایس سی محکمہ صحت عامہ، ڈی ای پی او ڈوڈہ ایکس ای این پی ایم جی ایس وائی، پی ایچ ایچ ای، و دیگر ضلعی و سیکٹورل افسران بھی موجود تھے۔دریں اثناء نیشنل کانفرنس کے معزز لیڈر سید محمد حسین عرف محمد حافظ، اور کانگرس کے لیڈر اجمل گنائی نے ایم ایل اے ڈوڈہ کی موجودگی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کا دامن تھاما۔اس موقع پر بی جے پی کے سینئر لیڈران وپن شرما جنرل سیکرٹری ،اخلاق وانی ڈسٹرکٹ مسلم مورچہ صدر، پچن شرما، کشمیر سنگھ، و پارٹی کے دیگر منڈل عہدیدران بھی موجود تھے۔