یو این آئی
ایڈیلیڈ/ایشیز سیریز کے تیسرے میچ کے پہلے روز اختتام تک آسٹریلیا نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 326 رنز بنالیے ۔ ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو اوپنرز جلد ہی پویلین لوٹ گئے ۔ جیک ویدرالڈ 18 اور ٹریوس ہیڈ 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔گزشتہ روز آئی پی ایل میں سب سے مہنگے فروخت ہونے والے کیمرون گرین بغیر کوئی رن بنائے ہی پویلین لوٹ گئے ۔ عثمان خواجہ اور ایلکس کیری کے درمیان 91 رنز کی شراکت نے آسٹریلوی ٹیم کو سہارا دیا۔میچ سے 20 منٹ قبل اسٹیو اسمتھ کے بدلے ٹیم میں جگہ حاصل کرنے والے عثمان خواجہ نے ٹیم کو مکمل تباہی سے بچا لیا۔ عثمان خواجہ نے 82 رنز کی اننگز کھیلی 126 گیندوں کا سامنا کیا اور 10 چوکے مارے ۔جوش انگلش نے 39 گیندوں میں 4 چوکوں کی بدولت 32 رنز بنائے جبکہ کپتان پیٹ کمنز نے 13 رنز اسکور کئے اور وکٹ کیپر بیٹر الیکس کیری نے 143 گیندوں میں 8 چوکوں اور 1 چھکے کی بدولت 106 رنز بنائے ۔ ان کے اختتام پر آسٹریلیا کی جانب سے وکٹ پر مچل اسٹارک 33 رنز کے ساتھ موجود ہیں جبکہ ان کے ساتھ نتھن لیون صفر پر کھڑے رہے ۔انگلش فاسٹ بولر جوفرا آرچر نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جبکہ برائڈن کرس اور ول جیک نے 2، 2 وکٹ حاصل کی اور جوش ٹنگ کے حصے میں آج 1 وکٹ آئی۔ یواین آئی