کشتواڑ//ضلع ایس پی ابرار چودھری نے ہُدری کشتواڑ میںیتیم فائونڈیشن الحلال اورواسر کشتواڑ میں بال آشرم کا دورہ کرکے یتیم بچوں اور منتظمین کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور یتیم بچوں میں سردیوں کے کپڑے تقسیم کئے ۔دونوں مقامات پر ایس ایس پی نے یتیم بچوں سے انکے صحت کا حال چال پوچھا اور فائونڈیشن کے منیجمنٹ کے ساتھ انکے روز مرہ مسائل کی جانکاری حاصل کی۔یتیم فائونڈیشن الحلال میں 24 یتیم بچے ہیں جبکہ بال آشرم میں45طلاب ہیں،جن میں ایس ایس پی نے سردیوں کے ملبوسات تقسیم کئے۔اس موقعہ پر ایس ایس پی نے کہا کہ یتیم ،بیوائیں ، غریب اور کمزور طبقہ کے لوگ ہماری مشترکہ ذمہ واری ہے اور سماج کے ہر ایک طبقہ کو انکی مدد کے لئے آگے آنا چاہیے۔الحلال یتیم فائونڈیشن کے منیجمنٹ اور صفائی و ستھرائی کی ایس ایس پی نے کافی ستائش کی۔ اس موقعہ پر ایڈیشنل ایس پی کشتواڑ پربیٹ سنگھ، ایس ایچ او پولیس اسٹیشن کشتواڑ انسپکٹر سمیر جیلانی،سپرانٹنڈنٹ بال آشرم مدینہ بیگم ،ضلع صدر یوتھ فائونڈیشن کشتواڑ غلام عباس وازہ اور کارڈی نیٹر یتیم فائونڈیشن جاوید اقبال