راجوری //ایس ایس پی راجوری شیمانبی قصبا کی قیادت میں سیول سوسائٹی کا ایک اجلاس منعقد کیا گیا ۔ڈاک بنگلہ راجوری میں منعقد ہ اجلاس میں سیول سوسائٹی راجوری کے ممبران کے ساتھ ساتھ دیگر معززین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ اجلاس میں ایڈیشنل ایس پی راجوری لیاقت علی ،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ونود شرما ودیگر آفیسران بھی موجود تھے ۔اس موقعہ پر معززین نے مختلف معاملات کی جانب پولیس آفیسران کی توجہ مبذول کروائی جبکہ پولیس آفیسران نے ان کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کیلئے یقین دلایا ۔پولیس انتظامیہ نے عوام پر زور دیتے ہوئے کہاکہ امن و امان کی صورتحال کو بحال رکھنے کیلئے پولیس کا ساتھ دیا جائے ۔