عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// ریاستی تحقیقاتی ایجنسی کی ایک ٹیم نے جموں کشمیر پولیس کے ساتھ مل کر بدھ کو سرینگر کے نوگام علاقے میں بون پورہ میں چھاپہ مارا۔یہ چھاپہ ایک ملزم کے رہائشی مکان پر مارا گیا جو اس وقت پولیس سٹیشن نوگام میں درج پوسٹر سے متعلق کیس کے سلسلے میں زیر حراست ہے۔ تلاشی کارروائی ریاستی تحقیقاتی ایجنسی کے ذریعہ درج کئے گئے ایک کیس سے منسلک جاری تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر کی گئی۔ مقدمہ ایف آئی آر نمبر 03/2025 کے تحت غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ کی دفعہ 11، 13، 18، 38 اور 39 کے تحت درج کیا گیا ہے۔ چھاپے کا مقصد کیس سے منسلک مزید شواہد اور لیڈز اکٹھا کرنا تھا۔ آپریشن معیاری قانونی طریقہ کار کے بعد کیا گیا، تلاشی کے دوران علاقے میں حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔