جموں//محکمہ پولیس میں ایس آئی (سب انسپکٹر) کے طورپربھرتی کے سلسلے میں منعقدکئے گئے تحریری امتحان میں ریاست بھرمیں قائم کیے گئے 31 مراکزمیں 96فیصد اُمیدواروں نے حصہ لیا۔چیئرمین پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ (پی آربی )برائے ایس آئی پوسٹس، ارون کمارچوہدری نے کشمیرعظمیٰ کوبتایاکہ کُل 16130(8069جموں اور8061کشمیرصوبہ ) اُمیدواروں نے فزیکل ایڈورنس ٹیسٹ (پی ای ٹی ) کوالیفائی کیاتھا ۔تحریری امتحان میں 15424 اُمیدواروںیعنی 96فیصداُمیدواروں نے گذشتہ روزمنعقدہ تحریری امتحان میں شرکت کی اور705 اُمیدوارامتحان میں شامل نہیں ہوئے۔چوہدری نے بتایاکہ شفاف امتحان کیلئے دونوں راجدھانی شہریوں یعنی جموں اورسرینگرمیں کل 31 امتحانی مراکزقائم کیے گئے تھے۔قابل ذکرہے کہ محکمہ پولیس نے کُل 698 اسامیاں ایس آئی کی مشتہرکی تھیں اورپی ای ٹی 2017 میں منعقدہواتھاجس میں 66ہزارلڑکوں اورلڑکیوں نے شرکت کی جن میں سے 16130 ہی کوالیفائی کرپائے تھے۔