یواین آئی
تہران // ایرانی حکومت نے شدید گرمی کے پیش نظر 2 دن کے لئے لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا، اسکولز، بینک اور سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔تفصیلات کے مطابق ایران میں سورج قہر ڈھانے لگا، گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافے پر حکومت نے دو روزہ عام تعطیل کا اعلان کردیا، جس کے تحت بدھ اور جمعرات کو اسکولز، بینک اور سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔