تہران/یو این آئی/ ایران میں ایک انٹرسٹی روڈ پر 26 کاروں کے آپس میں ٹکرانے سے کم از کم چھ افراد ہلاک اور 25 دیگر زخمی ہو گئے ۔تسنیم خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق، یہ واقعہ جمعہ کو مقامی وقت کے مطابق 1050 بجے پیش آیا جب لوہے کے گارڈر لے جارہا ایک سیمی ٹریلر ٹرک بریک فیل ہونے کی وجہ سے 25 دیگر گاڑیوں سے ٹکرا گیا۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کھگیلویہ اور بوئیر احمد صوبوں میں پیش آنے والے اس واقعے میں متعدد راہگیر زخمی بھی ہوئے ۔یاسوز یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے صدر سعید جاودان سیرت کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ میں کہا گیا کہ اس واقعے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد میں اب بھی اضافہ ہو رہا ہے ۔