عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//بھارتی ائرٹیل نے پرائیرٹی پوسٹ پیڈ نامی نئی سروس کے آغاز کا اعلان کیا، جو 5جی سلائسنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے پوسٹ پیڈ صارفین کو بہتر اور زیادہ مستحکم تجربہ فراہم کرے گی۔ یہ سروس خاص طور پر ان مصروف صارفین کیلئے تیار کی گئی ہے جو کام،تفریح یا آن لائن اشتراک کیلئے بلا تعطل کنیکٹیویٹی پر انحصار کرتے ہیں۔اس سروس کیلئے ایئرٹیل نے اپنی 5جی نیٹ ورک کو سلائسنگ ٹیکنالوجی کی جدید صلاحیتوں سے اپ گریڈ کیا ہے۔
اس سے نیٹ ورک زیادہ موثر بنتا ہے، اضافی گنجائش پیدا ہوتی ہے اور اس گنجائش کو مخصوص انداز میں استعمال کرتے ہوئے پرائیرٹی صارفین کو اعلیٰ معیار کا تجربہ فراہم کیا جا سکتا ہے۔ نیٹ ورک کی گنجائش کوذہانت اور متحرک انداز میں تقسیم کرتے ہوئے ایئرٹیل پوسٹ پیڈ صارفین کو اس وقت بھی مستحکم اورقابلِ اعتماد تجربہ فراہم کر رہا ہے جب ٹریفک کا دباو زیادہ ہو۔گزشتہ ایک برس کے دوران سلائسنگ پر مبنی 5جی خدمات امریکہ، سنگاپور، برطانیہ اور ملائیشیاجیسے کئی ممالک میں متعارف کرائی جا چکی ہیں۔ ائرٹیل کی جانب سے یہ آغاز ہندوستان میں اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے، جو ایک زیادہ ذہین، مضبوط اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ ڈیجیٹل نیٹورک کی تعمیر کے لیے کمپنی کی مسلسل سرمایہ کاری کی عکاسی کرتا ہے اور جدید ٹیکنالوجی کوصارف مرکوز اختراعات کے ساتھ جوڑنے کے عزم کو مزید مستحکم بناتا ہے۔اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے انڈیا ایئرٹیل کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ششوتشرما نے کہا’’ایئرٹیل میں ہماری توجہ بامعنی اختراعات کے ذریعے صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے پرمرکوز ہے۔ پرائیرٹی پوسٹ پیڈ ہماری تازہ ترین اختراع ہے جو 5 جی سلائسنگ ٹیکنالوجی سے تقویتیافتہ ہے‘‘۔