رام بن//بدھ کے روز تحصیل اکھڑال سے سالانہ ماتا چموندہ دیوی چھڑی مبارک یاترا نکالی گئی جو سروادھار پوگل پرستان جائے گی ۔مقامی لوگوں کی موجودگی میں تحصیلدار اکھڑال نیاز احمد وانی نے یاترا کو ہری جھنڈی دکھائی ۔رام بن اور ڈوڈہ اضلاع اور جموں کے سینکڑوں افراد نے نیہات مذہبی جوش و جذبہ سے شرکت کی۔چھڑی مبارک بدھ کو اس کے پہلے پڑائو بیس کیمپ سینا بتی میں شام کو پہونچی جہاں یاتری رات کو قیام کریں گے اور یاترا آخری منزل ماتا چموندہ دیوی مندر سروادھار کی طرف جمعرات صبح شروع ہو گی۔ ماتا چموندہ مندر سروادھار میں چھڑی پوجن اور درشن کرنے کے بعد یاتری جمعرات کی شام کو واپس لوٹیں گے۔تحصیلدار اکھڑال نیاز احمد وانی نے کہا کہ انتظامیہ نے یاتریوں کیلئے انتظامات کے علاوہ سکوریٹی اور لنگر کا اہتمام بھی کیا ہے ۔