اننت ناگ// ضلع اننت ناگ کے اچھہ بل قصبہ میں منگل کی شام ایک سڑک حادثے میں ایک شخص ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔ معلوم ہوا ہے کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وینیو گاڑی زیر نمبر6600 JK03K/ الٹ گئی اور تھانے کے قریب گہری کھائی میں گر گئی۔گاڑی میں سوار زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال پہنچایا گیا۔ جہاں ریاض احمد میر ولد عبدالاحد میرساکن گوپال خورد اننت ناگ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا۔متعلقہ تھانے میں قوانین کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ دو زخمیوں کی حالت قدرے مستحکم ہے۔