عظمیٰ نیوز سروس
روم//اٹلی دنیا کا سب سے بڑا سیب برآمد کرنے والا ملک بن گیا ہے۔ اس نے امریکہ اور چین کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔ پوری دنیا میں سیب کی بین الاقوامی تجارت تقریبا7 ملین ٹن ہے جس کی مجموعی مالیت 7بلین یورو سے زیادہ ہے۔ عالمی برآمدات میں اٹلی کا حصہ 16فیصد تک پہنچ گیا ہے جبکہ امریکہ 14 فیصد کے ساتھ دوسرے اور چین13 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ اس کے بعد نیوزی لینڈ، چلی، جنوبی افریقہ، پولینڈ، فرانس، نیدرلینڈز اور ترکی کا نمبر آتا ہے۔اٹلی کے زرعی تحقیقی ادارے اسمیاکے مطابق کے مارکیٹنگ سال کی شروعات بہت اچھی رہی ہے۔ سویز نہر کا دوبارہ کھلنا اٹلی کے سیب کے کاروبار کے لئے ایک اچھی خبر ہے۔ اس دوران اٹلی سے ایک ملین ٹن سے زیادہ سیب برآمد کئے گئے جو پچھلے سال کے مقابلے میں24 فیصد زیادہ ہیں۔جن ممالک میں اٹلی سب سے زیادہ سیب فروخت کرتا ہے، ان میں جرمنی پہلے نمبر پر ہے۔ قیمت کے اعتبار سے اس کا حصہ30 فیصد ہے۔ پچھلے سال کے مقابلے میں جرمنی کو سیب کی برآمد کی مقدار میں 26فیصد اور آمدنی میں23 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اسپین دوسرے اور سعودی عرب تیسرے نمبر پر ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق حالیہ برسوں میں اٹلی میں سیب کے باغات کا رقبہ تقریباً54 ہزار ہیکٹر پر مستحکم رہا ہے۔ ان میں سے زیادہ تر باغات بولزانو اور ٹرینٹو علاقوں میں ہیں، جو اکیلے ہی قومی مجموعے کا49 فیصد حصہ رکھتے ہیں۔