پونچھ//محکمہ آیوش نے کورونا وائرس سے بچنے کیلئے جانکاری کیمپ کا انعقاد کیا۔ڈاکٹر راکیش شرما کی نگرانی میں منعقدہ اس کیمپ کے دوران ، ہائی بلڈ پریشر ، جوڑوں کا درد ، جلد کی پریشانیوں، ذہنی تناؤ، گریوا، ڈسک کے مسئلے اور سانس کی نالی کے انفیکشن میں مبتلا مقامی آبادی کی بڑی تعداد کا مفت طبی معائینہ کر کے مفت ادویات فراہم کی گئیں۔بیداری کیمپ کے دوران خصوصی طور پر محکمہ آیوش نے دور دراز گائوں کے عوام میں قوت مدافعت بڑھانے والی ادویات بھی تقسیم کی گئی تاکہ اس بیماری کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔ڈاکٹر ابھینیت رائنا نے آیوش کی جانب سے منعقدہ کیمپ کے سلسلہ میں تفصیلی روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ محکمہ آیوش کی جانب سے پورے ضلع کے ہیلتھ سنٹروں میں قوت مدافعت بڑھانے کی ادویات لوگوں کیلئے دستیاب رکھی جارہی ہیں ۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ نزدیکی آیوش ہیلتھ سنٹروں میں جاکر مفت میں یہ ادویات حاصل کر سکتے ہیں۔