راجوری //راجوری کے مکینوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ مین قصبہ کے آٹو سٹینڈ پر مسافروں کی سہولیت کیلئے پسنجر شیڈ کی تعمیر عمل میں لائی جائے تاکہ ان کو مشکل دربدر نہ ہونا پڑے ۔انہوں نے بتایا کہ قصبہ کے آٹو سٹینڈ پر شیڈ نہ ہونے کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے ۔انہو ں نے بتایا کہ قصبہ کا آٹو سٹینڈ ایک اہم عوامی جگہ ہے جہاں پر روزانہ تین ہزا ر تک لوگ آتے جاتے ہیں ۔انسیمہ شرما نامی ایک کالج میں زیر تعلیم لڑکی نے بتایا کہ آٹو سٹینڈ پر شیڈ نہ ہونے کی وجہ سے ان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔رشبہ کے شرما نامی ایک لڑکی نے بتایا کہ گرمیوں اور بارشوں کے دوران ان کی مشکلات میں اضافہ ہو جاتا ہے ۔مکینوںو مسافروں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ راجوری کے آٹو سٹینڈ پر پسنجر شیڈ کی تعمیر عمل میں لائی جائے ۔