مینڈھر //مینڈھر بازار میں آوارہ مویشیوں نے راہگیروں اور دکانداروں کا جینا حرام کردیاہے ۔ یہ آوارہ جانور رات بھر اور بسا ا وقات دن میں بھی سرعام بازار گھومتے پھرتے رہتے ہیں اور اپنے گوبر سے سڑک اور دکانوں کے باہر نشانات چھوڑتے جاتے ہیں ۔مقامی دوکانداروں کاکہناہے کہ یہ آوارہ مویشی رات بھر دکانوں کے باہر رہتے ہیں اور صبح انہیں دورسے پانی لاکر ان کا گوبر صاف کرناپڑتاہے ۔ انہوںنے کہاکہ ان کے مالکان کو بلاکر مویشی ان کے حوالے کئے جائیں اور انہیں اس طرح سے بے قابو نہ رکھاجائے تاکہ ان کی دکانیں تباہ ہوں اور کاروبار متاثر ہو ۔ ان کاکہناہے کہ گوبر دیکھ کر کوئی بھی گراہک ان کی دکان کا رخ نہیں کرتا اور ان کیلئے یہ بہت بڑا مسئلہ بن چکاہے ۔ دکانداروں کاکہناہے کہ اس سلسلے میںانتظامیہ کو فوری کارروائی کرتے ہوئے ان مویشیوں کو ان کے ٹھکانے لگاناچاہئے اور اس طرح سے آوارگی کیلئے نہیں چھوڑ نا چاہئے ۔