پونچھ// قصبہ پونچھ میں مصروف ترین سڑکوں پر آوارہ گھوڑوں نے لوگوںکا جینا محال کر دیا ہے۔خصوصی طور پر بارش کے موسم میں اکثر سڑکوں پر آوارہ گھوڑے لوگوں کیلئے مشکلات کی وجہ بن جاتے ہیں اور کھلے عام سڑکوں پر ان کی موجودگی کے سبب نہ صرف ٹریفک میں خلل پڑتا ہے بلکہ حادثات رونما ہو نے کا بھی خطرہ رہتاہے اور لوگوں کو بھی چلنے پھرنے میں کافی دشواریوں کا سامنا ہے۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے پردیپ کھنہ سماج کارکن نے تشویش کا اظہار کرے ہوئے کہا کہ یہ گھوڑے جن سے ان کے مالک کام لیتے ہیں بارشوں کے دوران جب مالکان کو کام نہیں ہوتا تو ان گھوڑوں کو کھلا چھوڑ دیتے ہیں تو یہ بے زبان جانورسڑکوں کے کنارے خالی جگہوں پراپنا مسکن بناتے ہیں اورپھر سڑکوں پر بھی نکل آتے ہیں جو پیدل چلنے والے لوگوں اورٹرانسپورٹر کے لئے پریشانی کا باعث بنتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کئی بار یہ گھوڑے گلی کوچوں میں گھس کر بھی آبادی کو پریشانی باعث بن جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پہلے دور میں فاٹک ہوا کرتے تھے جہاں آوارہ جانوروں کو بند کیا جاتا تھا اور پھر ان کے مالکان سے جرمانہ بھی لیا جاتا تھا لیکن اب وہ بند ہیں تو کوئی کاروائی نہیں ہوتی۔ستیش کمار نامی ایک شہر ی نے کہا کہ گھوڑوں کے مالکان کے خلاف کاروائی کی جانی چاہئے جو کام کے وقت ان سے بہت زیادہ کام لیتے ہیں اور بعد میں ان کو چھوڑ دیتے ہیں ان کا پالن پوشن نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی گھوڑان حادثہ کا شکار ہوجاتا ہے تو ان کے مالک لاکھوں روپئے ان کی قیمت وصول کرتے ہیں۔انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ محکمہ میونسپل کونسل افسران کو ہدایت کریں کہ وہ ان آوارہ گھوڑوں کے مالکان سے جواب طلب کریںتاکہ وہ کھلے میں اپنے گھوڑوں کو نہ چھوڑیں۔انہوں نے ایسے افرادپرجرمانہ عائد کیا جانا چاہئے جو ان گھوڑوں کو کھلاچھوڑ کر عوام کی پریشانی میں اضافہ کرتے ہیں۔