عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//پلوامہ کے بنڈزو علاقے میں دیر رات پیش آئے ایک سڑک حادثے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو ایس ایم ایچ ایس اسپتال میں داخل کیا گیا ہے اور داخلے کے وقت ان کی حالت مستحکم بتائی گئی۔زخمیوں کی شناخت یونس احمد ڈار اور الیاس مجید، ساکنان شاداب شوپیاں، کے علاوہ ایک ہی خاندان کے افراد عبدالقادر، نعمان قادر، شبنم جان اور حفصہ جان کے طور پر ہوئی ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثے کی وجہ تیز رفتاری اور ہائی بیم لائٹس کا استعمال بتایا جا رہا ہے، جس کے باعث دونوں گاڑیوں کے درمیان تصادم ہوا۔پولیس نے واقعے کا نوٹس لے کر مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں اور حادثے کی اصل وجوہات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔