عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//کپواڑہ ضلع کے نوگام سیکٹر میں پیر کو ایک فوجی صوبیدار کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔ حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ پولیس اسٹیشن قلم آباد کے دائرہ اختیار میں پیش آیا۔فوجی کی شناخت صوبیدار لائکے رام کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق 17 انفنٹری بریگیڈ کے تحت 12 راجپوتانہ رائفلز سے ہے۔ انہوں نے 26 سال تک فوج میں خدمات انجام دیں اور ان کی عمر 45 سال تھی۔حکام نے بتایا کہ سپاہی کو فارورڈ ایریا میں ڈیوٹی کے دوران اچانک دل کا دورہ پڑا۔ ساتھیوں نے اسے طبی جانچ کے لیے منتقل کرنے سے پہلے فوری مدد فراہم کی، جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ فوجی جس کا تعلق اتر پردیش سے ہے، پسماندگان میں بیوی ہے۔سیکٹر میں آرمی یونٹس نے تعزیت کا اظہار کیاہے۔