یواین آئی
لندن/آرسنل کی فٹ بال ٹیم نے اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت انگلش پریمیئر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پردفاعی چیمپئن لیورپول سے ٹاپ پوزیشن چھیننے کے بعد اسے تاحال برقرار رکھا ہوا ہے جبکہ مانچسٹر سٹی کی ٹیم دوسرے اور آسٹن ولا کی ٹیم تیسرے نمبر پر موجود ہے ۔ دفاعی چیمپئن لیورپول کی ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے اور وہ ساتویں نمبر سے چوتھے پر پہنچ گئی ہے ۔ای ایس پی این کے مطابق اب تک کھیلے گئے میچز کے بعد آرسنل کی ٹیم کے سب سے زیادہ 42پوائنٹس ہیں اور وہ ای پی ایل کے پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہے ۔ مانچسٹر سٹی کی ٹیم 40 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور آسٹن ولا کی ٹیم 39 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے ۔انگلش پریمیئر لیگ کے 34 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے ۔ یہ مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 127واں ایڈیشن ہے ۔ لیگ میں شامل تمام 20 ٹیموں نے اپنے 18،18 میچز کھیل لئے ہیں ۔ آرسنل کی ٹیم 13 میچز میں فتح حاصل کی ہے اور وہ سب سے زیادہ 42 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہے ۔ مانچسٹر سٹی کی ٹیم کو بھی 13 میچز میں فتح نصیب ہوئی اور وہ 40 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ۔ آسٹن ولا کی ٹیم 39 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے ۔ دفاعی چیمپئن لیورپول 32 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر پہنچ گئی ہے ۔ چیلسی اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیموں کے 29،29 مساوی پوائنٹس ہیں اور وہ بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر ہیں۔سندرلینڈکی ٹیم 28 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے ۔ اسی طرح برینٹ فورڈ،کرسٹل پیلس اور فلہم کی ٹیموں کے 26،26 مساوی پوائنٹس ہیں اور وہ بالترتیب اٹھویں ،نویں اور دسویں نمبر پر ہیں۔ وولور ہیمپٹن کی ٹیم بھی 18 میچز کھیل چکی ہے اور 18 میچز میں سے تاحال کوئی میچ نہیں جیت سکی ہے ۔واضح رہے کہ انگلش پریمیئر لیگ کے رواں سیزن میں شامل 20 کلبوں کی ٹیموں میں دفاعی چیمپئن لیورپول،آرسنل،آسٹن ولا،بورن مائوتھ، برینٹ فورڈ،برائٹن اینڈ ہوو البیون، برنلے ،چیلسی،کرسٹل پیلس،ایورٹن،فلہم،لیڈز یونائیٹڈ، مانچسٹر سٹی، مانچسٹر یونائیٹڈ،نیوکیسل یونائیٹڈ، ناٹنگھم فارسٹ، سنڈرلینڈ، ٹوٹنہم ہاٹ پور،ویسٹ ہیم یونائیٹڈ اور وولور ہیمپٹن شامل ہیں۔