نئی دہلی//یو این آئی// ریزر بینک آف انڈیا (آر بی آئی) 31 مارچ کو ختم نو ماہ کی مدت کی سر پلس رقم میں سے 99122 کروڑ روپیے مرکزی حکومت کو دے گا۔ آر بی آئی کے ڈائریکٹر کی مرکزی بورڈ کی میٹنگ میں کل اس تجویز کو منظوری دی گئی۔ آر بی آئی سود کے طور پر اور دیگر ذرائع سے موصول آمدنی میں سے بورڈ کی جانب سے منظور رقم مرکز کو دیتا ہے ۔ مالی سال 2021-22 سے آر بی آئی اکاؤنٹنگ ایئر نو ماہ کا کرنا پڑا جو جولائی 2020 سے مارچ 2021 تک تھا۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس کی صدارت میں ہوئی میٹنگ میں ان نو ماہ کی مدت کے لیے مرکزی حکومت کو 99122 کروڑ روپیے باقی سر پلس رقم میں سے دینے پر اتفاق ہوا۔ میٹنگ میں موجودہ معاشی منظرنامہ، عالمی اور گھریلو چیلنجز اور کووڈ-19 کے پیش نظر حالیہ کیے گئے پالیسی جات تدابیر کا جائزہ لیا گیا۔ اس میں آر بی آئی کے ڈپٹی گورنر مہیش کمار جین، ڈاکٹر دیب برت پاترا، ایم راجیش راؤ اور ٹی روی شنکر اور مرکزی بورڈ کے دیگر ڈائریکٹر نے حصہ لیا۔ وزارت خزانہ میں محکمہ مالیاتی خدمات کے سکریٹری دیباشیش پانڈا اور محکمہ معاشی امور کے سکریٹری اجے سیٹھ بھی شامل ہوئے ۔