کشتواڑ//ضلع ترقیاتی کمشنر انگریز سنگھ رانا نے جمعرات کے روز رینٹ ایسیسمنٹ کمیٹی کے ایک اجلاس میں 13 کیسوں کو منظوری دی ۔اجلاس کے دوران ڈی سی نے مختلف محکموں کے افسروں کے ساتھ ،جن کے دفاتر کرایہ کی عمارتوںمیں کام کر رہے ہیں، کے بلڈنگ مالکان کے ساتھ مباحثہ کیا۔تفصیلی مباحثہ کے بعد کمیٹی نے18کیسوں میں سے13کیسوں کو منظوری دی۔ڈی سی نے متعلقہ افسروں کو اجلاس میں منظور کئے ہوئے کرایہ کیسوں کی ادائیگی فوری طور کرنے کی ہدایت دی۔سرکاری ایکموڈیشن دستاب ہونے کے باوجود کرایہ کی ایکموڈیشن سے کا م کر رہے کیسوں پر سنگین نوٹس لیتے ہوئے انہوں نے افسروں سے زیادہ سے زیادہ سرکاری ایکموڈیشن کا استعمال کرنے کی ہدایت دی، تاکہ کرایہ کے اخراجات کو دیگر ترقیاتی کاموںپر صرف کیا جا سکے۔انہوں نے افسروں سے عرصہ دراز سے التوا میں پڑے کرایہ کے کیسوں پر سرعت سے کاروائی کرنے کی ہدایت دی۔ اے ڈی سی کشتواڑ، اے سی آر، تعمیرات عامہ کے ایگزیکٹو انجینئر ،متعلقہ محکموں کے ضلع افسران کے علاوہ عمارتوں کے مالکان نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔